اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہباز شریف کا محصولات سے متعلق کیسز جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کا حکم

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محصولات سے متعلق تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات کے حوالے سے زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیرِ برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس محصولات سے متعلق کیسز میں ایف بی آر کی جانب سے اچھی شہرت کے حامل وکلا کی خدمات لی جائیں، ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمد للہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے محصولات کے حوالے سے کیسز کا فرانزک آڈٹ کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے افسران جو کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے میں ملوث پائے گئے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افسران جنہوں نے دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنائے ان کو خصوصی انعام سے نوازا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے بعد اچھی شہرت کے وکلا کو پینل پر لانے سے جولائئ تا دسمبر 2024 ہائی کورٹ میں 586 کیسز جبکہ سپریم کورٹ میں 637 زیر التواء کیسز نمٹائے گئے۔شرکا اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کی مخلتف عدالتوں و ٹریبونلز میں 4.7 ٹریلین روپے کے 33522 کیسز اس وقت التوا کا شکار ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق اعلیٰ عدالتوں کے حوالے سے ایف بی آر میں لٹیگیشن مینجمنٹ ڈیش بورڈ تیار ہوچکا جبکہ وزارت قانون و انصاف میں ٹیکس ٹریبونلز مینجمنٹ سسٹم کی تیاری بھی حتمی مراحل میں ہے جس کا اجراء جلد کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے