اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں اقتصادی اصلاحات، دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے جاپانی سفیر کا اسلام آباد میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ جاپان کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے جاپانی سفیر کو پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام میں مثبت پیشرفت، ٹیکسیشن، خصوصی اقتصادی زونز اور توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات بارے آگاہ کیا ، ملاقات میں نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے، آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات جیسے مسائل پر توجہ مرکوز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے