اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے میٹھی سپاری کو زہر قاتل قرار دے دیا

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی تحقیق میں میٹھی سپاری کو زہر قاتل قرار دے دیا گیا۔

تحقیق کے مطابقخوشبو کے ساتھ میٹھی سپاری بہت سارے بچوں اور بڑوں کے لیے پسندیدہ ماؤتھ فریشنر ہیں لیکن اکثر یہ نہیں جانتے کہ یہ بے ضرر نظر آنے والے ساشے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں اور مُنہ اور عمومی صحت کو تباہ کر سکتے ہیں۔سُپاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ عام طور پر انتہائی خراب معیار کی ہوتی ہے، بعض اوقات فنگس اور خوردبینی کیڑوں سے آلودہ ہوتی ہے اور انسانی استعمال کے لیے نا مناسب ہوتی ہے۔

لالچی مینوفیکچررز اس سپاری کو پرکشش اور لذیذ بنانے کے لیے مٹھاس اور کھانے کے رنگ شامل کرتے ہیں، اس حقیقت کو بالکل نظر انداز کرتے ہوئے کہ اس سے صارفین کے لیے اضافی صحت کے خطرات پیدا ہورہے ہیں جس سے وہ موت کے مُنہ میں بھی جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر صدف احمد نے بتایا کہ میٹھی سپاری میں آرکولین نامی کیمیائی مادہ ہوتا ہے جو مسوڑھوں کی سوزش کا باعث بنتا ہے۔ ابتدا میں، منہ میں السر بنتے ہیں اور ایک بیماری کی طرف بڑھتے ہیں جسے اورل سب میوکوس فبروسس' کہتے ہیں جس میں منہ مکمل طور پر نہیں کھُل پاتا۔اس کے نتیجے میں غذائیت کی کمی ہوتی کیونکہ جبڑے کی نقل و حرکت کی خرابی خاص طور پر بچوں میں خوراک کی مقدار کو متاثر کرتی ہے جس سے وہ جسمانی طور پر کمزور اور انفیکشن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

بڑوں میں یہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے اور اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو موت یقینی ہوجاتی ہے۔علاوہ ازیں مسالحے دار کھانوں کے لیے دانت اور زبان مزید حساس ہو جاتے ہیں اور زبان اور مسوڑھوں میں اکثر جلن کا احساس ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے