15 Jan 2025
(لاہور نیوز) ڈی جی ماحولیات کی جانب سے سموگ ٹاور کی افادیت جانچنے کے لیے 9 رکنی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اکٹر نصرت کو کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی سموگ ٹاور لگانے والی نجی کمپنی کے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل کی نشاندہی بھی کرے گی جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں سموگ ٹاورز لگانے پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔
پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور انجینرنگ یونیورسٹی کے پروفیسرز کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی سی ایس آئی آر اور سپارکو کے نمائندگان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ڈی جی ماحولیات کی جانب سے سموگ ٹاور کمیٹی کو 7 روز کے دوران رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔