14 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 556 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انٹربینک میں 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔