13 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
حصص بازار کا 100 انڈیکس 711 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 958 پر پہنچ گیا، آج ایک موقع پر کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 68 پوائنٹس کی بلندی پر بھی دیکھا گیا ہے۔
ڈالر مہنگا
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، انٹربینک میں 3 پیسے بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔