اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔

سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا،قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔

پھلوں کی خریداری بھی عوام کیلئے سوہان روح بن گیا، سیب کی قیمت 320 ، کیلا 220 درجن اور امرود 220 روپے فی کلو پر جا پہنچے جبکہ موسمی پھل بھی شدید مہنگے ہو گئے،کینو 280 سے 350 روپے تک کی قیمت میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب برائلر کی قیمت میں 4 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے، کمی کے بعد برائلر 591 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ انڈوں کی قیمت 300 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔گلی محلوں ، منڈی اور پوش علاقوں میں نرخ ناموں کے برعکس من مانی قیمتوں پر سبزیاں ، پھل اور چکن کی فروخت سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، عوام نے حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے