اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاق کو ٹیکس نظام میں مزید ریفارمز کی ضرورت ہے، راشد محمود لنگڑیال

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا صوبوں اور وفاق کو ٹیکس نظام میں مزید ریفارمز کی ضرورت ہے۔

تھنک فیسٹ میں "وہ ہم پر اتنا ٹیکس کیوں لگاتے ہیں" پر سیشن منعقد ہوا، سیشن میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ ٹیکس نیٹ میں کم لوگ آتے ہیں، بہت سارے لوگ ٹیکس ادا ہی نہیں کرتے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہ ہر روز ٹی وی پر آ کر بتاتے ہیں کہ ملک کو کیسے ٹھیک کرنا ہے، یہ لوگ پالیسیز میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی وجہ سے ہر سال ٹیکس خسارا برداشت کرنا پڑتا ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا اس سال ٹیکس کا ہدف 13 ہزار ارب سے زیادہ ہے، یہ ٹیکس ہدف پچھلے سال سے 40 گناہ زیادہ ہے، اس سال جی ڈی پی کا ہدف 120 ٹریلین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ہمارے ہاں سیلز ٹیکس کا اختیار فیڈریشن کے پاس ہے، ہمارے ہاں صرف سیلز ٹیکس کا خسارہ ہی بہت ہوتا ہے،  صوبوں اور وفاق کو ٹیکس نظام میں مزید ریفارمز کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے