اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی سی لاہور کا تحصیل کینٹ کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کے دورے کئے اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحرک ہیں۔

ڈی سی لاہور  نے سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر کے ہمراہ تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کے دورے کئے، اس دوران کے بی کالونی بھٹہ چوک کے اطراف میں نالہ، گرین سٹی، برکی روڈ اور پیراگون سوسائٹی کے اطراف صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔

کے بی کالونی بھٹہ چوک نالہ میں واسا حکام کو نالہ کی صفائی کے احکامات جاری کر کئے گئے۔

سید موسیٰ رضا گرین سٹی کے قریب ناقص صفائی انتظامات پر برہم، فی الفور بہتری کی ہدایت کی، انہوں نے کہا ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا مل کر نالہ میں صفائی معاملات کو دیکھیں اور صفائی کے عمل کو مکمل کریں، گرین سٹی اور پیراگون سٹی انتظامیہ کو صفائی و سیوریج مسائل کے حل کے لئے وارننگز دی جائیں، وارننگز کے باوجود اگر صفائی و سیوریج نظام میں بہتری نہ آئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا سی او ایم سی ایل، ڈی ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ بطور ٹیم ورک حکمت عملی اپنا کر سیوریج و صفائی نظام کو بہتر بنائیں، برکی روڈ پر صفائی میکانزم میں بہتری کے لئے تین دن کی ڈیڈلائن ہے، بہتر انتظامات کریں، صفائی سے متعلق موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جائے۔

ڈی سی لاہور  نے تجاوزات پر اظہارِ عدم اطمینان کیا اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کے فی الفور خاتمے کے لئے واضع ہدایات جاری کیں، ان کا کہنا تھا تجاوزات میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل کے لئے فیلڈ میں تحصیل وائز دورے جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے