اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر ہوا بازی کا یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن کو خراج تحسین

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی پی اے اے، ڈی جی سی اے اے اور سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان منگی، ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کو تعریفی شیلڈز دیں، خواجہ آصف نے سی او او آفتاب گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ 

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو محدود سٹینڈز کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، یورپی آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، پی آئی اے کی پیرس کیلئے افتتاحی پرواز کی تیاری میں ایئرپورٹ کی حمایت بے مثال ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کے منفرد اقدام پر وزیر ہوا بازی نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ نے نیروباڈی جہازوں کے لئے اضافی پارکنگ سے سہولت اور آمدنی میں اضافہ کیا۔

سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ نے کہا کہ انتظامیہ نے چھوٹے طیاروں کی بڑے وائیڈ باڈی ایئر کرافٹ سٹینڈز پر پارکنگ ممکن بنائی ، اسلام آباد ایئرپورٹ حکام  نے وائیڈ باڈی سٹینڈز نیرو باڈی کرافٹ پر کامیاب عمل کروا دیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 وائیڈ باڈی سٹینڈز نیرو باڈی ایئر کرافٹ کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے