اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بلوچستان میں سونے و تانبے کے ذخائر پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید ہیں۔

معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے  نے منصوبے کی تکمیل کے لئے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

منصوبے کے دوران ساڑھے سات ہزار جبکہ تکمیل کے بعد چار ہزار طویل مدتی ملازمتوں کی فراہمی متوقع ہے، ریکوڈِک منصوبے سے بلوچستان میں سکیورٹی کی بہتری، مقامی کمیونٹی کو فائدہ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔

ریکوڈک منصوبے کی تکمیل بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے امید کی کرن ہے، ریکوڈِک منصوبے کی کامیاب تکمیل پاکستان کو "عالمی سرمایہ کاری کا مرکز" بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حکومتی اقدامات اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملکی ذخائر کا مؤثر استعمال معاشی بحالی کے لئے ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے