10 Jan 2025
(لاہور نیوز) حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی آمد کے حوالے سے انٹرنیشنل لیول کے سکیورٹی انتظامات ہونگے، اسی لئے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں، اے ایس ایف اور سی ٹی ڈی نے سروے مکمل کیا جس کے بعد ایئرپورٹ کے گردو نواح میں 10 مقامات کو خطرناک قرار دیا گیا۔
اسی وجہ سے خطرناک پوائنٹس پر سکیورٹی کے سخت اقدامات مکمل کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اس ضمن میں انتظامات کے لیے لاہور پولیس، انتظامیہ، ایس پی یو اور سی ٹی ڈی افسران ٹیم میں شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انتظامات کو حتمی شکل دے کر سکیورٹی کو مزید بڑھایا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پر غیر ملکی مہمانوں کے تناظر میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے۔