10 Jan 2025
(لاہور نیوز) گلاب دیوی ہسپتال کے قریب یوٹرن پر مال سے لدا ٹرک الٹ گیا، حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹا، ٹرک الٹنے سے ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا، حادثے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، میٹرو بس سروس کی بھی لائنیں لگ گئیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا ٹرک شدید دھند کے باعث ڈیوائیڈر کے ساتھ ٹکرایا، ٹرک یوٹرن لینے لگا، لیکن ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔