(لاہور نیوز) سینئر سیاستدان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں 2 گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔
سینئر سیاستدان محمد زبیر نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہئے، آج تلخیاں بہت زیادہ ہیں، ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔
محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نوازشریف کی 2022ء میں ڈیل ہوئی تھی، عدم اعتماد ڈیل کا نتیجہ تھی، باپ پارٹی، ایم کیوایم نے عدم اعتماد کے دوران کایا پلٹ دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگرباپ پارٹی اورایم کیوایم کواشارہ ہوا توکایا پلٹ جائے گی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں ہوں تو ووٹ کی عزت کا نعرہ لگاتی ہیں، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مقبولیت کم ہوئی تھی، آج بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے۔