اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صائم ایوب کا ہارلے سٹریٹ کلینک میں چیک اپ، انجری کی صورتحال بہتر قرار

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(لاہورنیوز) ہارلے سٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صائم ایوب کی ٹخنے کی انجری کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے صائم ایوب نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آگئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ہے ٹخنہ بہتر ہے اس پر وزن ڈال سکتا ہوں، رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے تھے، گزشتہ روز بھی کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے ان کا چیک اپ کیا تھا۔

اظہر محمود نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بیٹر کی صحت سے متعلق مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، جو بھی رپورٹ ہے میڈیکل پینل کو بھیجی جائے گی۔یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے سے 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، وہ لندن میں ہی مقیم ہیں اور ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ان کا علاج جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے