اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جلسے ملتوی کرانے کیلئے جیل کے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں؟ شیخ وقاص

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جلسے ملتوی کرانے کے لیے جیل کے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں؟۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت بانی سے ایک ملاقات نہیں کرا سکی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، بانی کو جیل میں سہولیات نہیں دی جا رہیں، دہشت گردوں کے ڈیتھ سیل میں بانی کو رکھا ہوا ہے، سابق وزیر اعظم کو اخبارات اور ٹی وی کی بھی سہولیات میسر نہیں۔

شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جا رہی، یہ ٹی وی پر آکر جیل سہولیات کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں، نواز شریف کو جیل میں گھر کا پکا ہوا کھانا دیا جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی نہیں جھکے گا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی نے کہا جن لوگوں نے زیادتیاں کیں انہیں معاف کرتا ہوں، اٹک اور جہلم کی جیلوں میں کارکنوں سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جیل میں کارکنوں کو گندا کھانا دیا جاتا ہے، جیل میں کارکنوں کو علاج کی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بیک ڈور رابطوں کا الزام لگایا جاتا ہے، قوم کے پاس تمہارے شوشے سننے کا وقت نہیں، اپنی حکومت والے صوبے میں یہ بانی سے تاحال ملاقات نہیں کرا سکے، ہم  نے کمیٹی مذاکرات کے لیے بنائی تاکہ تلخیاں نہ بڑھیں۔

شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ اور نیب دفتر پر حملے کی معافی مانگے، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات بہت اہم ہے، ہم چاہتے ہیں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کرائی جائے، علاج کی بات کرنے والوں کو اپنے ذہنی علاج کی ضرورت ہے، ان کے ذہن کا علاج پاکستان کے عوام  نے 8 فروری کو کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں ہم ڈیل نہیں مانگ رہے، اسی لیے ہم جوڈیشل کمیشن کی بات کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے