(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئرکیلئے اقدامات جاری ہیں، کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے مزید 15 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وہاڑی کے زخمی کانسٹیبل افتخار احمد کو علاج معالجے کے لئے 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے، شیخوپورہ کے ریٹائرڈ زخمی سب انسپکٹر محمد اقبال کے طبی اخراجات کیلئے 3 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے، لاہور کے زخمی کانسٹیبل شہباز کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دیئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا لاہور کے زخمی کانسٹیبل علی حمزہ کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، زخمی کانسٹیبل امتیاز علی کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دیئے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشاد کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول کیسز دستاویزات کی سکروٹنی کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے غازی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اور بہترین علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔