09 Jan 2025
(لاہور نیوز) سی ٹی او اطہر وحید نے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔
سی ٹی او اطہر وحید کا کہنا ہے غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، خطرناک حد تک لوڈنگ کرنے والے لوڈر رکشے تھانے بند کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ون ویلرز کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، نمبر پلیٹس سے چھیڑچھاڑ کرنے والوں کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہو گی۔