اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری: 88 ارب کے میگا ترقیاتی منصوبے منظور

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) راوی کنارے نئے جدید شہر کے حوالے سے بڑے فیصلے کر لیے گئے، روڈا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 88 ارب کے میگا ترقیاتی منصوبے منظور کر لئے تاہم راوی سٹی کا نیا نام بھی جنوری میں سامنے آئے گا۔

فیز ون میں ریور ٹریننگ ورکس، 2 نئے بیراج بنانے اور ایم ٹو موٹر وے پر راوی شہر کو اپروچ دینے کیلئے نیا ٹول پلازہ انٹرچینج بنانے کی منظوری دے دی گئی، اسی طرح  رنگ روڈ چہار باغ سے سفائر بے تک دس کلومیٹر روڈ بنانے اور شہر میں کمرشل ٹریفک کیلئے گرین ویژن کے الیکٹرک وہیکلز چلانے کی منظوری دی گئی۔

 

 

راوی شہر میں بسیں رکشے ویگن اور لوڈنگ ٹرانسپورٹ صرف الیکٹرک ہوں گی، راوی کنارے نئے شہر کا نیا نام رکھنے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے تاہم نئے نام کا اعلان اور افتتاح وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ہاتھوں کرایا جائے گا۔

سی ای او سی بی ڈی اور روڈا عمران امین  نے بورڈ میں تمام ایجنڈے پیش کئے، عمران امین  نے بورڈ میں ادارے کی کارکردگی بھی پیش کی اور کہا کہ روڈا واحد اتھارٹی ہے جس نے ماسٹر پلان پیش کیا اور منظور کرایا، روڈا نے سرکار سے کوئی فنڈ نہیں لیا بلکہ 20 ارب روپےکمایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈا پہلا ادارہ ہے جس نے سکیورٹی فیچرڈ پیپرز متعارف کروائے جبکہ راوی سٹی کا نیا نام جنوری کے آخر میں منظر عام پر لایا جائے گا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے