(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنےکا مطالبہ نہیں رکھا۔
پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت دینا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ناروا رویہ اپنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہا ہوں، ہمارے کارکنان جیل میں بند ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنےکا مطالبہ نہیں رکھا اور نہ ہی یہ حکومت دے سکتی ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، میں ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے آفر ہوئی ہے۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کرنےکی بانی کی کوئی ہدایت نہیں آئی، بیرسٹر گوہر جینٹلمین ہیں، عادل راجہ کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ میں اس کو نہیں جانتا، عمران خان لچک دکھا رہے ہیں۔