08 Jan 2025
(لاہور نیوز) سعودی عرب ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے فضائی مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔
سعودیہ داخلے کے وقت مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم قرار دے دیا، مسافر کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجود ہونا ضروری ہے، فضائی مسافروں کا6ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا۔
اس سلسلے میں سعودی عرب ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا، ائیر لائنز کو پولیو سرٹیفکیٹ کے حامل مسافروں اور زائرین کو سعودیہ لانے کی ہدایات کر دی گئی۔
پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز کو جرمانہ اور قانونی کارروائی کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔