اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مکمل فٹ، چیمپئنز ٹرافی میں ایکشن میں ہوں گا: فخر زمان

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور چیمپئنز ٹرافی میں ایکشن میں ہوں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ بہت سے لوگ واقف نہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد میں کافی بیمار رہا تھا، خراب صحت کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں تھا اس لئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اب میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے اس لئے نہیں کئے کیونکہ خود کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے مکمل فٹ کرنا تھا۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ہمیشہ میرے ذہن میں تھی، اس ٹورنامنٹ سے ہی میرے کیریئر کا زبردست آغاز ہوا تھا اور اگلے ایونٹ کے لئے میں پرجوش ہوں۔

صائم ایوب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید اور دعا ہے کہ صائم ایوب جلد مکمل فٹ ہو جائیں، وہ ایک بہت زبردست کرکٹر ہیں، اگر صائم چار پانچ سال کھیلتا رہا تو دنیا میں ٹاپ پلیئر ہو گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صائم، بابر اور رضوان کی موجودگی میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ٹیم میں ہوں۔

فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ میری ترجیح ہمیشہ اوپن کرنا ہوتی ہے مگر ٹیم کی ضرورت کے مطابق پوزیشن بدل سکتی ہے، میرے لئے ہمیشہ ٹیم اہم ہے جہاں ٹیم کو ضرورت ہو وہاں بیٹنگ کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے