اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی اہم میٹنگ سینئر ممبر سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید کی وطن واپسی پر ہو گی، عاقب جاوید قومی ٹیم کے ہمراہ کل پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کیخلاف تین روزہ میچ کیلئے منتخب شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی۔

ذرائع نے بتایا قومی ٹیسٹ ٹیم میں انجری کا شکار صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا جائیگا، اوپننگ بلے باز امام الحق کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے، قومی ٹیم میں آف سپنر ساجد خان کی بھی واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی سکواڈ میں شامل کیا جائیگا، سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹر عبداللہ شفیق کو ڈراپ کر سکتی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے