08 Jan 2025
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور قلعہ میں منعقد ہوگی۔
پہلے یہ تقریب گوادر میں ہونا تھی تاہم لاجسٹک چیلنجز کے سبب اسے گوادر سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مارچ میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے روٹ میں گوادر ایک اہم مقام کے طور پر شامل ہو گا۔
ایونٹ کی نشریات شروع ہونے کا وقت دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہو گا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن رواں سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہو گا۔
6 فرنچائزز پیر 13 جنوری کو لاہور کے سب سے مشہور ورثے والے مقام پر پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کے دوران اپنے سٹارز پر مشتمل سکواڈز کا انتخاب کریں گی۔