اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے جنوبی افریقہ میں 136 سال پُرانا ریکارڈ توڑ دیا

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے ہارنے کے باجود پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

پروٹیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 478 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، جس میں کپتان شان مسعود کے 145 اور بابراعظم کے 81 رنز شامل تھے۔

جنوبی افریقہ میں 136 برس کے بعد کسی ٹیم نے 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا، یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مہمان ٹیم نے پروٹیز کیخلاف فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 400 سے زائد رنز بنائے ہوں۔

اس سے قبل 122 سال قبل 1902 میں آسٹریلیا نے جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 372/7 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ میں فالوآن کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ میزبان ملک کے پاس ہے، جس نے 1999 میں ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف 572 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا، جس کے جواب میں قومی ٹیم محض 194 رنز بناکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی، بعدازاں دوسری اننگز میں گرین شرٹس نے کپتان شان مسعود کے 145 اور بابراعظم کے 81 کی مدد سے 478 رنز بنائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے