اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل سیزن 10: غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل ڈرافٹ کے لئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، مجیب الرحمان ، شکیب الحسن، کرس لین، ڈیرل مچل بھی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہوں گے، ایڈم ملن، ٹم ساوتھی، کوشال مینڈس، ڈیوڈ ویلے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، مارک چیپمین، مستفیض الرحمان، عثمان خواجہ، زیک کرالی، جیسن رائے، مائیکل بریسویل اور ایلیکس ہیلز کو بھی پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لئے دستیاب ہیں۔

گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لئے رجسٹرڈ ہو ئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے