(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں فی الحال کمی نہیں کر سکتے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک کی سوئی سدرن ہیڈ آفس میں آج اہم بیٹھک ہوئی جہاں انہوں نے بزنس کمیونٹی سے وقفے وقفے سے ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق مصدق ملک اور بزنس کمیونٹی کی ملاقات بغیر کسی مثبت نتیجے کے ختم ہوئی۔
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے بزنس کمیونٹی کو اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو بند کر دیں ضرورت نہیں۔
بزنس کمیونٹی نے وفاقی وزیر سے مکالمہ کیا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو بند کر دیں گے تو صنعتیں کیسے چلائیں گے؟
ذرائع کے مطابق بزنس کمیونٹی نے گیس کی قیمتوں میں کمی اور بحران کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا جس پر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں فی الحال کمی نہیں کر سکتے عنقریب بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا، کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔