اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: افریقی باؤلر کے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابراعظم برہم

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے دوران افریقی باؤلر کی جانب سے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابر اعظم غصے میں آ گئے۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر  نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا، بابر اعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اُنہیں بال کس طرف پھینکنی چاہئے تھی۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈم مارکرم  نے آ کر صورتحال کو سنبھالا۔

دوسری جانب کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ  نے کہا کہ عام طور پر بابر ردعمل نہیں دیتے، وہ انتہائی خاموش طبیعت کے انسان ہیں لیکن آج بابر بھی برہم ہو گئے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان  نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان اب بھی 208 رنز  کے خسارے میں ہے جب کہ جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے