اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر  نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

دوران سماعت حمزہ شہباز کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

فاضل جج کی لاہور ہائیکورٹ میں میٹنگ کی وجہ سے کارروائی نہیں ہو سکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز  نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے