(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ مغلپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت مصباح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزمان عبدالرحمن اور شہزاد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمن کی والدہ کا چند روز قبل مصباح سے جھگڑا ہوا تھا، مصباح اور اس کا شوہر آج ملزمان کے بلانے پر ان کے گھر پہنچے تھے۔
گھر کے باہر پہنچتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گولیوں کی زد میں آکر خاتون زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا ہے تاہم قتل کی اصل وجوہات ملزمان کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔