اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں: اعجاز الحق

05 Jan 2025
05 Jan 2025

(لاہور نیوز) سربراہ مسلم لیگ ’ضیا‘ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار تحریک انصاف پر ہے، تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے میں حرج نہیں۔

انہوں  نے کہا کہ عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں، پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں کر سکتے، مذاکرات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے ہو رہے ہیں۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ 24 نومبر سے قبل کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے خفیہ ملاقاتیں کیں، مذاکرات پر کافی پیشرفت ہو چکی ہے تاہم ماضی میں اگر تحریک انصاف بات مان لیتی توآج حالات مختلف ہوتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھٹو کیس کا ریفرنس دوبارہ لا کر عدلیہ نے اپنا وقار مجروح کیا، رجیم چینج کے فوری بعد انتخابات ہو جاتے تو یہی حکومت بنتی، عمران خان پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانا چاہتا تھا، مجھےعلم تھا متبادل نظام ڈیلیور نہیں کر سکے گا، بانی پی ٹی آئی سے کہا جنرل باجوہ سے اپنے معاملات درست کریں۔

سربراہ مسلم لیگ ’ضیا‘ نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کو آرمی ہاؤس ملنے کا پیغام دیا تاہم وزیرآباد حملے کے باعث میٹنگ نہ ہو سکی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے