05 Jan 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان سے پاکستان پہنچنے پر ملاقات کی۔
پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں، رحیم یار خان پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں بہتری اور یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ مفید سٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔