اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک بحریہ: نویں امن مشقوں 2025 کی میزبانی کیلئے تیار

05 Jan 2025
05 Jan 2025

(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ نویں امن مشقوں 2025 کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی، رواں برس پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی میزبانی بھی کرے گی، رواں برس امن 2025 مشقوں کی سب سے خاص بات نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا امن ڈائیلاگ ہو گا۔

امن 2025 مشقوں کے ساتھ پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر بحری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی، امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کے نیول چیفس، کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کے سربراہان شرکت کریں گے۔

مشقوں میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپس کے ساتھ شرکت کریں گے، امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، پہلی امن مشقوں میں 28 ممالک شریک ہوئے تھے، 2023 میں ہونے والی امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی۔

میری ٹائم سکیورٹی اور بحری دفاع کے حوالے سے ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی منعقد کی جائیں گی، مشقوں کے دوران بین الاقوامی ملٹری بینڈ ڈسپلے کے ساتھ کلچرل ڈسپلے اور فوڈ گالا بھی منعقد کیا جائے گا، امن مشقوں کے دوران 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو ہو گا، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاکستان نیوی کے دستے کاؤنٹر پائریسی ڈیمو پیش کریں گے۔

پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور شریک ممالک کے دستے فلائی پاس بھی پیش کریں گے، مشقوں میں سپیشل آپریشن فورسز، ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل اور میرینز ٹیم بھی حصہ لیں گی، میری ٹائم دہشتگردی اور دیگر جرائم کے خلاف سپیشل آپریشن فورسز اور ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیمز کا کلیدی کردار ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے