05 Jan 2025
(لاہور نیوز) لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے باہر عالمی معیار کی تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (نٰ کی رہنما اورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ وائلڈ لائف کو تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب سے متعلق منظوری دے دی، محکمہ وائلڈ لائف لاہور زو سفاری سمیت چڑیا گھر کے باہر ایس ایم ڈیز کی تنصیب کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کریگا۔
لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے تمام جانوروں کی تصاویر و معلومات پر مبنی ڈاکیومنٹریز دکھائی جائیں گی، لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے تمام سیکشنز کو نمایاں کیا جائے گا، تفریح کے لیے آنے والوں کو رہنمائی حاصل ہو سکے گی، تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب عالمی معیار کی ہو گی۔