اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تشدد اور نفرت کی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے: احسن اقبال

05 Jan 2025
05 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تشدد اور نفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا، ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، بیرونی طاقتیں سازشیں کر کے ہمیں لڑانا چاہتی ہیں، پاکستان کو دھرنوں اور احتجاج کے بجائے استحکام کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نے نیا پاکستان کا نعرہ لگا کر عوام کوگمراہ کیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دورحکومت میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، پی ٹی آئی کے سیاہ دور حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے، اب وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے تاہم تشدد اور نفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے