اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دوسری شادی کیلئے بیٹی نے بےحد حوصلہ افزائی کی: دانیہ انور

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز اڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے کہا ہے کہ دوسری شادی کیلئے بیٹی نے بےحد حوصلہ افزائی کی۔

دانیہ انور حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی، طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔اداکارہ دانیہ انور نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور یہ شادی 6 سال تک چلی تاہم ان کے پہلے شوہر نشے کے عادی تھے اور ان کے رویے دن بہ دن خراب ہوتے گئے، وہ نہ صرف تشدد کرتے بلکہ ان کی تضحیک بھی کرتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دانیہ کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی نہ کرنے کا سوچا تھا لیکن جلد ہی ان کی زندگی میں ایک اچھا شخص آیا جن سے ان کا دو سال تک تعلق رہا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے دوسری شادی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی، دوسری شادی نہ صرف اپنی خوشی بلکہ بچوں کی بھلائی کے لیے بھی کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی عمر اب 37 سال ہے اور وہ اپنی زندگی میں سکون اور خوشی محسوس کرتی ہیں کیونکہ ان کی ساس اور سسر بھی بہت اچھے ہیں جو انکی بہت رہنمائی بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ شو میں دانیہ انور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ مشہور فلمی اداکار ندیم بیگ کی بہو اور فرحان بیگ کی اہلیہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے