04 Jan 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کی فضائی آلودگی میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا۔
لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 398 تک جا پہنچا، آلودگی میں لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے۔
سب سے زیادہ کینٹ کے علاقے میں 796 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، مال روڈ کے اطراف میں 621 جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 528 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 493 اور ڈیفنس روڈ پر 492 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔