04 Jan 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وحدت روڈ پر چھاپہ مار کر ناقص انتظامات پر معروف ریسٹورنٹ کو بند کرا دیا گیا۔
خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی اِن ایکشن ہے، وحدت روڈ پر موجود ریسٹورنٹ کو ناقص انتظامات پر بند کرا دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کیڑوں اور کاکروچز کی موجودگی پر ریسٹورنٹ کو بند کیا گیا، سٹوریج کے ناقص انتظامات، چوہے اور چھپکلیاں موجود پائی گئیں، پیکنگ مواد گرد آلود، بدبودار ماحول ہونے پر کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا ملازمین کا میڈیکل عدم موجود، دودھ اور گوشت کی تمام اشیاء اکٹھی رکھی پائی گئیں، خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔