04 Jan 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کے بادل چھٹ گئے، سورج بھی اپنے جلوے دکھانے لگا۔
دھند اور سردی کی شدید لہر کے باعث شہریوں پر قہر طاری ہو گیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی، حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹروے ایم ٹو، ایم فور ،اور ایم فائیو کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت نو جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک جا پہنچا۔
ادھر شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 167 ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔