اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ملتان میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کیلئے سپن فرینڈلی پچز بنائی جائیں گی تاکہ کالی آندھی کا سپنرز کے ذریعے شکار کیا جا سکے۔

سپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سکواڈ میں واپسی ہو گی۔

اس سے قبل ساجد خان کو جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کی وجہ سے سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ فاسٹ باؤلر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سائیڈ میچز اور ٹیسٹ سکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ سکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے