اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹوکن ٹیکس ادائیگی میں مزید 15 روز کی توسیع

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(ویب ڈیسک) ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں مزید مہلت دے دی گئی،ایکسائز حکام نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں مزید 15 دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی ) ایکسائز کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز سمیت تمام افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ٹوکن ٹیکس میں مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے ،ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹوکن ٹیکس 15 جنوری کے بعد ادا کرنے کی صورت میں 200 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، شہریوں کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے سمارٹ ایپ کی سہولت بھی دی گئی ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے کاؤنٹرز کو رات 8 بجے تک کھلا رکھا گیا ہے۔

  ڈی جی ایکسائز نےتمام شہریوں کو 15 جنوری تک ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ 15 جنوری کے بعد ٹیکس جمع کروانے کی صورت میں 200 فیصد تک جرمانہ عائد ہوگا،شہری گاڑی کی رجسٹریشن منسوخی سے بچنے کے لیے اپنا ٹیکس فی الفور جمع کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے