اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر خان نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے یا ثوب میں ملبوس ہیں تاہم نیلم منیر نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا۔

 نیلم منیر کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئی ہیں اور تصاویر کے پس منظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ بھی نظر آرہی ہے۔

 

نیلم کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے پوسٹ کی گئیں جس میں اداکارہ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ فوٹوگرافر نے لکھاکہ یہ نئے سال کے آغاز پر زندگی کا نیا باب شروع کر رہے ہیں انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اس پوسٹ پر فلم دنیا سے وابستہ شخصیات کی اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونےکا بتایا تھا۔

مایوں کی تصاویر میں نیلم منیر کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جا سکتا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے