04 Jan 2025
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی، فی کلو 595 روپے پر برقرار ہے۔
انتظامیہ مصنوعی قلت ختم کروانے میں ناکام ہو گئی، بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، انڈوں کی قیمت بھی 329 روپے درجن سے نیچے نہ آ سکی۔
ادھر مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔
مارکیٹ میں پیاز 200، ٹماٹر 230، لہسن 700 ، ادرک 420 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، مارکیٹ میں سیب 320 ، امرود 180، پپیتا 300 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔