اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

8 ممالک سے مختلف درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت دیدی گئی

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(لاہور نیوز) ترجیحی تجارتی معاہدے (پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ) کے تحت 8 ممالک سے مختلف درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت دیدی گئی۔

ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور ترکی کیلئے کسٹمز ڈیوٹی پر ترجیحی تجارتی معاہدے پر (پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ) کے تحت رعایت دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر یکم جنوری 2025 سے دسمبر 2028 تک رعایت دی جائے گی۔

ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر رواں سال 2025 کے دوران 13.75 سے 22.50 فیصد تک ڈیوٹی لگے گی۔

سال 2026 کے دوران ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہو کر 12.50 سے 20 فیصد تک رہ جائے گی۔

2027 کے دوران ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہو کر 11.25 سے 17.50 فیصد تک ہو گی۔

سال 2028 کے دوران ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہو کر 10 سے 15 فیصد تک رہ جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایٹ ممالک سے مختلف درآمدی آئٹمز میں کھانے پینے اور روزمرہ کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے