اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں آئین کوبحال اورچوری مینڈیٹ واپس کیا جائے: محموداچکزئی

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہورنیوز) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کوبحال اورچوری مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس کے ہمراہ محمود خان اچکزئی کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کوپاکستان کےحالات کا اندازہ نہیں، کئی معاملات پرتمام اداروں کی گول میزکانفرنس بلائی جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین کوبحال اورچوری مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

 علامہ راجہ ناصر عباس کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا ملک صرف قانون کی حکمرانی سےچل سکتا ہے، ملک میں سیاسی،معاشی سمیت ہرقسم کا بحران ہے، موجودہ حکومت کا ہرگزرتا دن ملک کوبحرانوں میں دھکیل رہا ہے، نالائقوں کومسلط کرکےملک کوتباہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت اوراب افغانستان کودشمن بنایا جا رہا ہے، بلاول بھٹونےبطوروزیرخارجہ ایک بھی افغانستان کا دورہ نہیں کیا تھا جبکہ اسحاق ڈاربھی افغانستان نہیں گئے، افغانستان ہمارا ہمسایہ اوربھائی ہے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتےکےاندرحل ہوسکتا تھا، مسئلہ بروقت حل نہ ہونا صوبائی حکومت اوراداروں کی مشترکہ نااہلی ہے جبکہ کراچی میں پیپلزپارٹی کی فاشسٹ حکومت نےمظاہرین پرلاٹھیاں برسائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے