تفریح
یشما گل سے شادی کیلئے کس چیز کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
03 Jan 2025
03 Jan 2025
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہاب تک جو بھی رشتے آئے ہیں سب سے پہلے اداکاری چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ یشما گل ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کی طرف سے کئی رشتے آچکے ہیں تاہم جو بھی رشتہ آیا سب سے پہلے ان سے یہی ڈیمانڈ کی گئی کہ وہ اداکاری چھوڑ دیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اداکاری کو چھوڑنا بےحد مشکل ہے کیونکہ اس ہی وجہ سے انہیں پہچان ملی ہے اور اس کیلئے وہ بےحد پُرجوش ہیں۔