03 Jan 2025
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ نے انہیں غیر ذمہ دار باپ قرار دے دیا۔
فیروز خان کی سابقہ اہلیہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
ایک سوال کے جواب میں علیزہ سلطان کا کہنا تھا کہ دو بچوں کے ساتھ ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزارنا ہرگز آسان نہیں ہے وہ بھی تب جب آپکے بچوں کا والد ایک غیر ذمہ دار شخص ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے کبھی بچوں پر سختی اور ڈانٹ ڈپٹ کر کے یا کبھی محبت اور شفقت سے، ہر وہ ماں قابل تعریف ہے جن کے شوہر کام پر ہوتے ہیں اور وہ گھروں میں بچوں کی پرورش کرتی ہیں وہ سب ہیرو ہیں۔