03 Jan 2025
(لاہور نیوز) ہوش رُبا مہنگائی نے شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیئے، موسمی سبزیاں اور پھل صارفین کی پہنچ سے کوسوں دُور ہیں۔
ضلعی انتظامیہ مہنگائی کے سرپٹ دوڑتے گھوڑے کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت بھی آؤٹ آف کنٹرول ہے، شہریوں کا کہنا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے، پیاز 200 روپے فی کلو، میتھی 100 روپے کلو، بند گوبھی 80 روپے اور شملہ مرچ 280 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل بھی مہنگے ہو گئے، سیب کالا کولو 320 روپے کلو، کیلا درجہ اول 170 روپے فی درجن، امرود 180 روپے کلو اور کھجور ایرانی 520 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔