اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اپنے افیئرز اور سکینڈلز کو تسلیم کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا: عفت عمر

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان عفت عمر نے اپنے جوانی کے تعلقات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے افیئرز اور سکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ہر لڑکی کی طرح جوانی میں ان کے بھی افیئرز رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی افیئرز اور اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔

عفت عمر نے بتایا کہ بعض لوگ خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 35 طلاق یافتہ فیمنسٹ خواتین تحریک کی پشت پر ہیں اور ان 35 خواتین میں انہیں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

اسی موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ان کا کوئی سکینڈل یا افیئر کبھی منظر عام پر نہیں آیا کیونکہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ ان کے افیئرز کسی معروف شخصیت کے ساتھ نہیں تھے، اس لیے ان کے بارے میں کوئی سکینڈل نہیں بن سکا۔

شوبز کیریئر شروع ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میٹرک کے دوران وہ ایک پروگرام میں شریک تھیں جب ایک خاتون صحافی نے ان کی تصاویر لیں، جو بعد میں ایک معروف روزنامہ کے رنگین صفحے پر شائع ہوئیں۔ اس کے بعد انہیں اخبار کی جانب سے ماڈلنگ کی پیش کش کی گئی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماڈلنگ کی پیش کش کے وقت ان کی والدہ تھائی لینڈ میں موجود تھیں اورانہوں نے ان کی اجازت کے بغیر ہی پیشکش کو منظور کر لیا۔ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ جا کر اپنا پہلا فوٹو شوٹ کروانے گئیں۔

عفت عمر کے مطابق، انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہیں مختلف اداروں اور ایجنسیوں سے مسلسل مواقع ملتے رہے اور یوں ماڈلنگ کے ساتھ ان کا اداکاری کا سفر بھی شروع ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے