اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبہ بھر میں سال 2024 میں 70 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہور نیوز) صوبہ بھر میں سال 2024 میں 70 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے سال 2024 کی ڈرائیونگ لائسنس بارے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر پنجاب ٹریفک پولیس نے کارکردگی رپورٹ جاری کی۔

رپوٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 70 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں، گزشتہ سال 47 لاکھ لرنر پرمٹ ،16 لاکھ سے زائد شہریوں نے نئے لائسنس بنوائے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2024 میں 62،331 شہریوں  نے انٹرنیشنل لائسنس بنوائے، گزشتہ سال 5 لاکھ 60 ہزار شہریوں نے لائسنسوں کی تجدید ، 23 ہزار سے زائد ڈپلیکیٹ بنوائے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق 56 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسوں کی توثیق کروائی، صوبہ بھر کی 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات سے استفادہ کیا،  2024میں آن لائن لرنر پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس رینیول جیسی سہولت بھی متعارف کروائی گئی، سال 2024 میں آن لائن سہولت سے 17 لاکھ 62 ہزار سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا۔

ترجمان نے بتایا سال 2024 میں 52 لاکھ 53 ہزار شہریوں نے  E Driving Licenceڈاؤن لوڈ کئے، سال 2024 میں پنجاب بھر میں ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد کو بڑھا کر 286 کیا گیا، "آؤٹ ریچ پروگرام" کے تحت شہریوں کو انکی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس سہولیات فراہم کی گئیں، موٹر سائیکل اور رکشہ کے لائسنس کی خصوصی مہم سے 27 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا، لائسنسنگ سینٹر میں شفافیت کے لئے پنجاب بھر میں E Pay Punjab جیسی سہولت بھی متعارف کروائی گئی، ای پے ایپ سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فیس جمع کروانے میں آسانی ہوئی۔

ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنایا گیا، شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفاد کر رہی ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر اور آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے شہری بھرپور فائدہ اٹھائیں، سال 2025 میں بھی ٹریفک پولیس اسی عزم کے ساتھ شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے